دوسری شادی کو جتنا بھی خفیہ رکھ لیں ،آپ کے ہاتھ کی یہ لکیر سارابھانڈہ پھوڑ ڈالے گی 

دوسری شادی کو جتنا بھی خفیہ رکھ لیں ،آپ کے ہاتھ کی یہ لکیر سارابھانڈہ پھوڑ ...
دوسری شادی کو جتنا بھی خفیہ رکھ لیں ،آپ کے ہاتھ کی یہ لکیر سارابھانڈہ پھوڑ ڈالے گی 

  

لاہور(نظام الدولہ)انسان اور جانور کی عادات کے درمیان جو چیز واضح فرق قائم کرنے میں مدد یتی ہے وہ انگوٹھا ہے۔اس انگوٹھے کی بنیاد پر ہی انسان کی پوری دنیا میں انفرادیت قائم ہے ۔اللہ نے انگوٹھے میں ایسی کاریگری کا نمونہ پیش کیا ہے کہ پوری دنیا میں شاید ہی ایک انسان کا انگوٹھا دوسرے انسان کے انگوٹھے کی حسیات و جلد کے ٹیکسچر جیسا ہو۔ تاہم انگوٹھے کی ساخت ایک جیسی ہوسکتی ہے ۔اس کی بنیاد پر انسانی کے ذہن کو پڑھا جاسکتا ہے ۔

مجھے ابھی تک ایک بات اچھی طرح یاد ہے ۔ایک بار مشہور پامسٹ ایم اے ملک نے بتایا تھا کہ ایک دفعہ ان کے پاس ایک ایسا کیس آیا جس میں ایک خاتون کو اپنے شوہر پرشک تھا کہ اس نے دوسری شادی کررکھی ہے لیکن وہ پکڑائی نہیں دے رہا تھا ،کوئی ثبوت ایسا نہیں چھوڑا تھا کہ جس سے اسکو پکڑا جاسکتا ۔

ایک روز وہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ملک صاحب کے پاس آئی تو ملک صاحب نے صرف انگوٹھے کی بنیاد پر اس شخص کی پوری گھریلو زندگی کھول کر رکھ دی اور بتایا کہ اس وقت وہ دو گھروں اور دوبیویوں میں بٹا ہوا ہے ۔بڑا کایاں تھاوہ لیکن بالاخر اس نے ہتھیار پھینک دئیے اور بتایا کہ اس نے واقعی دوسری شادی کررکھی ہے ۔

ایک ایسا ہی تجربہ سے مجھے بھی گزرنا پڑا ۔ایک واقف کار نے اپنا ہاتھ دکھاتے ہوئے طنزاً کہا کہ جناب دیکھیں میرے ہاتھ میں شادی کی دوسری لکیر نہیں ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ جس کی شادی کی لکیریں زیادہ ہوں وہ زیادہ شادیاں کرتا ہے ۔وہ دراصل عطارد کی انگلی کے نیچے بنے شادی کے ابھار کی جانب اشارہ کررہا تھا ۔میں نے کہا کہ واقعی اس کے ہاتھ میں شادی کی دوسری لکیر نہیں ہے لیکن جب میں نے انگوٹھا دیکھا تو بتایا کہ اس وقت وہ تین گھروں کی کفالت کررہا ہے اور دونوں بیویوں کے ساتھ اسکے تعلقات خوشگوار نہیں۔یہ سن کر وہ چونک اٹھا ۔بات چیت ہوئی تو بولا کہ اس نے دو شادیاں کررکھی ہیں ،دونوں کے گھر الگ الگ ہیں لیکن ساتھ میں والدین کو بھی سپورٹ کرتا ہے اور وہ الگ فیملی گھر میں رہتے ہیں۔

یہ کوئی تکے والی بات نہیں ۔انگوٹھے کی پہلی اور دوسری پور پر عمودی لکیریں موجود ہوں تو اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ایسے شخص کی ازدواجی اور گھریلو زندگی کیسی ہے ۔ایک گھر کا کفیل ہے یا ایک سے زائد کا ؟بچوں اور بیوی کے ساتھ خوشحال ہے یا غم ناک ۔انگوٹھے کی پہلی پورکے جوڑ پر عام طور چھوٹا سا جزیرہ ہوتا ہے جو سلامت ہو تو خوشگوار فیملی لائف کی نشاندہی کرتا ہے ۔دوسری پور میں گہری عمودی لکیر دوسری گھریلو ذمہ د اریوں کا عقدہ کھولتی ہے ۔اس سے نیچے انگوٹھے کی بنیاد پر جوڑ پر گہری لکیر ہوتی ہے جو جتنی سلامت اور واضح ہو،اتنی انسان کی گھریلو زندگی کے سکون کو واضح کرتی ہے ۔

شادی کے سارے معاملات دیکھنے کے لئے اگرچہ باقی ابھاروں کو بھی دیکھا جاتا ہے لیکن انگوٹھا انسانی طرز فکر اور اسکے عملی طور طریقوں کو واضح کرتا ہے ۔لہذا وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ وہ شادی کرکے اپنے معاملات خفیہ رکھ لیں گے لیکن قدرت انہیں فرار نہیں ہونے دیتی اور ان کے ہر فعل اور جرم کی گواہی خود انکے ہاتھ اور اعضا دیتے ہیں ۔ (nizamdaola@gmail.com ) 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم