دوران پرواز جہاز میں 14 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور پھر۔۔۔ ایسی شرمناک ترین خبر آگئی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات دنیا بھر میں رونما ہوتے رہتے ہیں اور اب ایک شیطان صفت انسان نے فضاءمیں بھی یہ غیرانسانی حرکت کر ڈالی ہے اور وہ بھی 14سال کی کم عمر لڑکی کے ساتھ۔فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر لاس اینجلس سے لندن جانے والی نارویجن ایئرلائنز کی پرواز 7094میں پیش آیا جس میں لڑکی اپنے ماں باپ کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔ جب ماں باپ سو گئے تو بچی کو ٹوائلٹ جانے کی حاجت ہوئی۔ جب وہ ٹوائلٹ کی طرف گئی تو ملزم بھی اس کے پیچھے چلا گیا اور ٹوائلٹ میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
جہاز میں سفر کرنے والی 27سالہ سیکویا شمیدت نامی خاتون نے فوکس نیوز کو بتایا کہ ”ہمیں اس واقعے کے متعلق اس وقت پتا چلا جب لڑکی کی ماں نے اس مسافر پر چیخنا چلانا شروع کر دیا۔ بعدازاں لڑکی کے ماں باپ کو جہاز کے عملے سے بھی اس واقعے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ہم نے سنا۔لڑکی کے باپ کی اچانک آنکھ کھلنے پر جب اس نے اپنی بیٹی کو غائب پایا تو وہ اس کی تلاش میں ٹوائلٹس کی طرف چلا گیا۔ وہ ابھی پہنچا ہی تھا کہ ٹوائلٹ سے ملزم باہر نکلا اور اپنی سیٹ کی طرف چلا گیا۔ اس کے ٹوائلٹ سے باہر نکلتے ہی اس کا دروازہ دوبارہ زور سے بند ہو گیا جس پر لڑکی کے باپ کو شبہ ہوا کہ اس کی بیٹی اندر ہے، جب اس نے آواز دی تو اس کا شک یقین میں بدل گیا۔“
سیکویا نے مزید بتایا کہ” ملزم لڑکی کے ساتھ 10منٹ تک ٹوائلٹ میںاکیلا رہا۔ اس واقعے کا سن کر جہاز میں موجود ہر مسافر کو شدید جھٹکا لگا۔ لڑکی کا والد اس شخص پر حملہ آور ہونا چاہتا تھا تاہم جہاز کے عملے نے اسے روکے رکھا۔اس سارے واقعے کے دوران متاثرہ لڑکی جہاز کے پچھلے حصے میں ڈری اور سہمی ہوئی بیٹھی رہی۔“ نارویجن ایئرلائنز کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے اور ہم اس سلسلے میں پولیس سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔جب پرواز کے عملے کو اس واقعے کے متعلق معلوم ہوا تو انہوں نے لندن میں پولیس کو فوراً اطلاع دی جو پرواز کے اترنے کی منتظر تھی اور لینڈ کرتے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔“