20 ارب کی لاٹری جیتنے والے آدمی کو اس کی بیگم نے ایسا شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ فوری چھوڑ کر چلی گئی

20 ارب کی لاٹری جیتنے والے آدمی کو اس کی بیگم نے ایسا شرمناک کام کرتے رنگے ...
20 ارب کی لاٹری جیتنے والے آدمی کو اس کی بیگم نے ایسا شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ فوری چھوڑ کر چلی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ پیسے کی فراوانی انسان کو شریک حیات سے بے وفائی پر اکساتی ہے۔ ماہرین بھی اپنی کئی تحقیقات میں اس کی تصدیق کر چکے ہیں۔ اب اس کا ایک جیتا جاگتا ثبوت برطانیہ سے سامنے آ گیا ہے جہاں 20ارب کی لاٹری جیتنے والے شخص کی ایسی شرمناک حرکت سامنے آ گئی ہے کہ پتہ چلتے ہی اس کی بیگم اسے چھوڑ کر چلی گئی۔میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر لنٹن کے 47سالہ ایڈریان بے فورڈ نامی اس شخص کی کچھ عرصہ قبل 14کروڑ 80لاکھ پاﺅنڈ کی لاٹری نکلی تھی اور وہ راتوں رات کھرب پتی بن گیا تھا۔ اس نے لنٹن میں محل نما عالیشان گھر بنایا اور بڑا کاروبار شروع کیا اور پھر اس کا اپنی ہی فیکٹری میں کام کرنے والی ایک عورت کے ساتھ معاشقہ شروع ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ایڈریان کی 40سالہ بیگم لیزا کیمپ کو اس کاموبائل فون کھلا مل گیا اور اس نے اس کی ای میلز پڑھ لیں۔ ان میں وہ محبت بھری ای میلز بھی تھیں جو ایڈریان نے اپنی محبوبہ مارٹا جیروسز کو لکھی تھیں۔ اس انکشاف پر لیزا فوراً اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ ایڈریان لاٹری جیتنے سے پہلے کنگال ہوا کرتا تھا اور لیزا کیمپ ہی کے باڈی گارڈ اور ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا۔ وہ اس سے پہلے بھی شادی شدہ تھا۔ جب اس کی لاٹری نکلی تو اس نے لیزا کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھائیں اور پہلی بیوی کو طلاق دے کر اس سے شادی کر لی اور اب اپنی ملازمہ کے ساتھ معاشقہ چلانے کی وجہ سے وہ بھی اسے چھوڑ کر چلی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ