سعودی عرب کے ہوٹل سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو سامنے آگئی

سعودی عرب کے ہوٹل سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو سامنے آگئی
سعودی عرب کے ہوٹل سے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں ،جہاں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا ،کہیں لوگوں نے ان کے لیے دعوت کا اہتمام کیا تو کہیں پبلک مقامات پر لوگ عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔تفصیل کے مطابق عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ خصوصی طیارے پر مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺپر حاضری دی اور شب قدر کی رات کو خصوصی عبادات بھی کیں ۔اس موقع پر لوگوں نے ان کو دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔مدینہ میں چیئر مین پی ٹی آئی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک مقامی ہوٹل میں گئے تو وہاں موجود پاکستانیوں نے بھی عمران خان کا بھر پور استقبال کیا ۔اب عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے مدینہ سے جدہ پہنچ گئے ہیں اور کچھ دیر بعد وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ مکہ جا کر عمرہ ادا کریں گے ۔
ویڈیو دیکھیں

مزید :

قومی -