کنگنا رناوت جلد سکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں نظر آئیں گی 

کنگنا رناوت جلد سکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں نظر آئیں گی 
کنگنا رناوت جلد سکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں نظر آئیں گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( آن لائن )تنو ویڈس منو اور کوئین جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ ورسٹائل اداکارہ کنگنا رناوت کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی سکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں اترتی نظر آئیں گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آنے والی فلم’’ منی کارنیکا ‘‘ میں جھانسی کی رانی کے روپ میں نظر آنے والی کنگنا رناوٹ اب ایک اور فلم میں کبڈی کھیلتی نظر آئیں گی۔ کنگنا رناوٹ ہدایت کارہ ایشونی لیئر تیواری کی آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم میں کبڈی کی کھلاڑی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کا نام کیا ہوگا ؟اور کیا یہ کسی بھارت کی کسی خاتون کبڈی کھلاڑی کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے یا نہیں؟ تاہم اطلاعات ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس اکتوبر سے ہوجائے گا۔
فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق کنگنا رناوٹ آئندہ ماہ سے کبڈی کی تربیت بھی لیں گی اور انہیں قومی سطح پر کبڈی کھیلنے والی خاتون کھلاڑی ٹریننگ دیں گی۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ کنگنا رناوٹ فلم میں سپورٹس وومین کے روپ میں نظر آئیں گی۔

مزید :

تفریح -