تبدیلی سرکار نے تعلیم کے بجٹ میں اتنی کمی کردی کہ پاکستانیوں کے ہوش ہی اڑ جائیں گے

تبدیلی سرکار نے تعلیم کے بجٹ میں اتنی کمی کردی کہ پاکستانیوں کے ہوش ہی اڑ ...
تبدیلی سرکار نے تعلیم کے بجٹ میں اتنی کمی کردی کہ پاکستانیوں کے ہوش ہی اڑ جائیں گے

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیمی بجٹ میں بھی کٹ لگا دیا ، گزشتہ بجٹ میں تعلیم کیلئے مختص کی گئی رقم میں 21فیصد کمی کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 21فیصد کمی کردی ہے ، 2018-19کے بجٹ میں ایجو کیشن افیئر ز اینڈ سروس کیلئے 97ارب 42کروڑ روپے رکھے گئے تھے ۔ اس رقم کو بعد ازاں ریوائز کرکے 97ارب ساڑھے 15کروڑروپے کردیا گیا لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں تعلیم کیلئے مختص رقم کو 21فیصدکٹ لگاتے ہوئے تعلیم کیلئے 77ارب 26کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

مزید : قومی