تین بار وقت کی تبدیلی ، تکنیکی خرابیاں، بالآخر وزیر اعظم قوم سے مخاطب ہوگئے

تین بار وقت کی تبدیلی ، تکنیکی خرابیاں، بالآخر وزیر اعظم قوم سے مخاطب ہوگئے
تین بار وقت کی تبدیلی ، تکنیکی خرابیاں، بالآخر وزیر اعظم قوم سے مخاطب ہوگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا بجٹ کے بعد قوم سے خطاب کئی بار وقت کی تبدیلی اور تکنیکی خرابیوں کے بعد ایک بار پھر شروع ہو گیا تاہم دوران خطاب  ایک بار پھر وزیر اعظم کے خطاب کے دوران ہی تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تاہم چند منٹ بعد ہی دوسری مرتبہ پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر لی گئی ہے اور وزیر اعظم کا قوم سے خطاب جاری ہے۔

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد اعلان کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان رات کو 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے لیکن مقررہ وقت پر خطاب کا وقت تبدیل کرکے پہلے سو 9 بجے ،پھر  ساڑھے 10 بجے اور بعد ازاں ساڑھے 11 بجے کردیا گیا لیکن وزیر اعظم کا خطاب رات کو 12 بجے کے بعد شروع ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب شروع کیا تو ابھی ایک سے دو منٹ ہی ہوئے تھے کہ اچانک ان کا خطاب ختم ہوگیا جس پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے کہ وزیر اعظم کا بیان پی ٹی وی پر کیوں نہیں چلنے دیا گیا؟۔ ابھی یہ ہنگامہ جاری ہی تھا کہ کچھ دیر بعد ہی وزیر اعظم دوبارہ سکرین پر نمودار ہوگئے جس کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے خطاب کو نشر کرنے میں تکنیکی خرابی حائل ہوگئی تھی جسے دور کرنے کے بعد وزیر اعظم کا پہلے سے ریکارڈ کیا گیا خطاب دوبارہ چلایا گیا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں