کٹھ پتلی حکومت حق حکمرانی کھوچکی،پی ٹی آئی ایم ایف کے بجٹ نے عوام کو ٹیکسز کے سونامی میں ڈبو دیا،مسترد کرتے ہیں:بلاول بھٹو زرداری

 کٹھ پتلی حکومت حق حکمرانی کھوچکی،پی ٹی آئی ایم ایف کے بجٹ نے عوام کو ٹیکسز ...
 کٹھ پتلی حکومت حق حکمرانی کھوچکی،پی ٹی آئی ایم ایف کے بجٹ نے عوام کو ٹیکسز کے سونامی میں ڈبو دیا،مسترد کرتے ہیں:بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ کو عوام، غریب اور ملک دشمن قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے بجٹ نے عوام کو ٹیکسز کے سونامی میں ڈبو دیا ہے،کٹھ پتلی حکومت نے بیرون ملک سے مسلط کردہ کردہ بجٹ کو پیش کیا،آئی ایم ایف کے تجویز کردہ بجٹ کے نفاذ کا خوف درست ثابت ہوچکا، آصف زرداری، علی وزیر، محسن داوڑ اور سعد رفیق کے پراڈکشن آرڈرز  جاری کئے جائیں،اب وقت آچکا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اپنے عہدے  سے استعفی دے دیں۔

اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر بجٹ عوام دوست ہوتا تو میں حکومت کی حوصلہ افزائی کیلئے تیار تھا،بے بس عوام پر ٹیکسوں کا سونامی لادنے پر انتہائی تشویش ہے،حکومت نےبجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے پہلے احتساب کے نام پر اپوزیشن راہنماؤں کو گرفتار کیا،حکومت کی جانب سے باوجود خوف پھیلانے کے بجٹ اجلاس کو توجہ سے سننے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت حق حکمرانی کھوچکی ہے، حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا،ٹیکسوں کی بھرمار میں ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے وعدوں کی تکمیل کہیں نظر نہیں آئی،یہ بالکل واضح ہے کہ ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے کاروباری ادارے اپنی تجارت نہیں کرسکتے،ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا،اگر بجٹ عوام دوست ہوتا تو میں حکومت کی حوصلہ افزائی کیلئے تیار تھا،بجٹ تقریر کی نقول اپوزیشن کو مہیا نہیں کی گئیں،بے بس عوام پر ٹیکسوں کا سونامی لادنے پر انتہائی تشویش ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے آج بجٹ تو پیش کر دیا لیکن شمالی اور جنوبی وزیرستان اور نوابشاہ کے عوام کو بجٹ اجلاس میں نمائندگی سے محروم رکھا گیا،جب گرفتار ارکان اسمبلی کے انتخابی حلقوں کے وسائل کی تقسیم کا معاملہ ہوا، وہ ایوان میں موجود نہیں تھے،سپیکر قومی اسمبلی غیرجانب دار کسٹوڈین کا کردار ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے،سپیکر قومی اسمبلی خواتین ارکان اسمبلی پر تشدد کا نوٹس لینے میں ناکام نظر آئے،خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پراڈکشن آرڈرز کا اجراء نہیں ہوا، اب وقت آچکا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اپنے عہدے سے استعفی دے دیں۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی تائید کرتے ہوئے مشترکہ اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈیکشن آڈرز جلد از جلد جاری کیے جائیں

مزید :

قومی -