کروڈ پٹرولیم کی برآمدات میں 49.14  فیصد اضافہ

  کروڈ پٹرولیم کی برآمدات میں 49.14  فیصد اضافہ

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے دس ماہ کے دوران کروڈ پٹرولیم کی برآمدات میں  49.14فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل 2018-19ء میں برآمدات کا حجم 246.3 ملین ڈالر رہا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 165.1ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران کروڈ پٹرولیم کی برآمدات میں 81.2 ملین ڈالر یعنی 49 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -