امریکہ، یورپ اور ایشیا میں  سونے کے نرخوں میں کمی

امریکہ، یورپ اور ایشیا میں  سونے کے نرخوں میں کمی

  

نیویارک (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی درآمدات پر محصول عائد کرنے کا فیصلہ واپس لینا ہے۔  نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 1.1  فیصد کم ہوکر 1326.13 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 1329.3 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.8  فیصد کم ہوکر 1329.10 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1  فیصد کمی کے ساتھ  1333  ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ  0.9  فیصد گر کر 1328.41 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.1  فیصد کمی کے ساتھ 1331.9  ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزید :

کامرس -