امریکہ‘ روئی کے نرخوں میں اضافہ

    امریکہ‘ روئی کے نرخوں میں اضافہ

  

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ جنس کے بڑے درآمد کنندہ میکسیکو کے ساتھ امریکی تجارتی کشیدگی میں کمی ہے۔نیویارک میں روئی کے جولائی کے لیے سودے 0.4  سینٹ (0.61  فیصد) اضافے کے ساتھ 65.99  سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں روئی کی کل 63976  گانٹھوں کا کاروبار ہوا۔

جو گزشتہ روز کی نسبت 6361  گانٹھیں زیادہ ہیں۔

مزید :

کامرس -