لمز کی سابقہ طالبہ نے سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی
لاہور(پ ر)لمز کی سابقہ طالبہ شانزہ فائق جنہوں نے 2016ء میں بی اے ایل ایل بی کیا، سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فارن سروسز آف پاکستان گروپ میں شامل ہو گئی ہیں۔ 2018ء میں پاکستان بھر سے 11887 سے زائد امیدواروں نے سی ایس ایس امتحان میں شرکت کی جن میں سے صرف 567 نے کامیابی حاصل کی۔ شانزہ فائق نے کامیاب امیدواروں کی فہرست میں نہ صرف اولین پوزیشن حاصل کی بلکہ اپنی پہلی ہی کوشش میں انہوں نے کامیابی حاصل کی جو آسان نہیں تھی اور بلاشبہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے جس پر لمز میں سب فخرمحسوس کرتے ہیں۔ لمز میں طلباء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہیں اور انہیں تحقیق کیلئے ضروری آلات فراہم کئے جاتے ہیں کہ کس طرح تعلیم و تربیت ان کی کمیونٹیز اور دیگر شعبوں میں مثبت اثر پیدا کرنے میں معاون ہو سکتی ہے۔ مس فائق نے اپنی شاندار کارکردگی کو گریجویشن کے بعد بھی جاری رکھا جو اس حقیقت کا ایک عہد ہے۔ انہوں نے فل برائٹ سکالر شپ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لاء اینڈ ہیومن رائٹس میں ایل ایل۔ ایم کیلئے یونیورسٹی آف واروک کی طرف سے فولی فنڈڈوومن آف پاکستان سکالر شپ بھی جیتی۔ مس فائق نے اپنی حالیہ کامیابی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس استحقاق کے لئے انتہائی مشکور ہوں جو مجھے دیا گیا ہے۔ اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔
انہوں نے اپنی کامیابی کیلئے لمز کے تعاون کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کے دوران موقع پر سوچنے اور منظر ناموں سے وسیع معلومات کا اہم تجزیہ کرنے کی صلاحیت ان چند مہارتوں میں شامل ہیں جو میں نے لمز میں دوران تعلیم حاصل کیں۔ لمز نے اس پوزیشن کے حصول میں میری مدد کے لئے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لمز پر مجھے رہنمائی اور تربیت میسر نہ ہوتی تو میں اپنے ماسٹرز کے لئے سکالر شپ جیتنے یا سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے قابل نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ لمز میری زندگی میں انتہائی اہم اور آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور میں ہمیشہ ان لوگوں سے منسلک رہوں گی جن سے میری یہاں ملاقات ہوئی۔ مجھے یہاں حوصلہ افزائی ملی، یہاں قیام کے دوران میرے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا گیا اور جب بھی مجھے ضرورت پڑی تو مخلصانہ معاونت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ لمز صرف ایک یونیورسٹی نہیں بلکہ یہ ایک تجربہ کا نام ہے جو آپ کی بقیہ زندگی کی وضاحت کرتا ہے۔ اپنی خواہش کے مطابق فارن سروس میں شمولیت اختیار کرنے کے بارے میں محترمہ فائق نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں وہ نہ صرف اپنے لئے بلکہ پاکستان میں ان تمام خواتین کے لئے اہم مقام بنا سکتی ہیں جو آگے بڑھنے کی خواہاں ہیں۔