سائنسدان شاہد حسین شیخ پاکستان کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، سجاد اظہر
لاہور (پ ر) چیئرمین آئی ایم ایف فار پیس اینڈ ہارمنی سجاد اظہر پیرزادہ نے امریکہ پلٹ میڈیکل سائنسدان شاہد حسین شیخ کے بارے میں نچلی سطح پر منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر شاہد حسین شیخ پاکستان کیلئے اپنی بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں،ان کی جدید سائنسی تحقیق کی بدولت بے شمار سی پی، ایم ایس اور دیگر لاعلاج بیماریوں میں مبتلا بچے تندرست ہورہے ہیں، حکومت پاکستان کو سائنسی خدمات کے صلے کے طور پر انکے ٹرسٹ کی سرپرستی کرنی چاہئے- سجاد اظہر پیرزادہ نے میڈیکل سائنسدان ڈاکٹر شاہد حسین شیخ سے انکے آفس میں ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان میں بیرون ملک سے اگر کوئی وطن کی محبت میں واپس آکر ملک و قوم کی خدمت کرے تو اسکی عزت کی جانی چاہئے، گمراہ کن عناصر کی سختی سے حوصلہ شکنی کرنی چاہئے-