غیر معیاری کا سمیٹکس بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،سٹور مالکان کو بھی پکڑا جائے گا

    غیر معیاری کا سمیٹکس بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،سٹور مالکان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی ہدایت پر پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے غیر معیاری کاسمیٹکس کیخلاف گرینڈ آپریشن کا پلان تیار کر لیا۔ مارکیٹ میں رکھی گئی کاسمیٹکس کے نمونے خفیہ طور پر اکٹھے کر کے ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے۔ مضر صحت کیمیکل انسانی جلد کیلئے کینسر جیسی مہلک بیماریوں کا باعث بننے والے اجزاء استعمال کرنے والی کمپنیوں کو بند کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے عبدالعلیم میمن نے ڈائریکٹر سٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ سنٹر لاہور زون محمد یٰسین اختر کو ٹاسک سونپ دیا۔ محمد یٰسین اختر نے کہا ہے کہ پی ایس کیو سی اے سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی پروڈکشن روک کر سٹاک ضبط کر لیا جائیگا جبکہ غیر رجسٹرڈ (غیر قانونی) کمپنیوں کے یونٹ سیل کر دیئے جائیں گے۔ مزید برآں ایسی مضر صحت کریموں کا سٹاک بھی سٹورز سے ہٹا دیا جائیگا اور تعاون نہ کرنیوالے سٹور مالکان کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔ ڈائریکٹر ایس ڈی سی محمد یٰسین اختر کا کہنا تھا کہ تمام کمپنیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جلد شروع کر دیا جائیگا۔