پولیو کے خلاف خوصوصی مہم،17لاکھ سے زائد بچے ہدف

پولیو کے خلاف خوصوصی مہم،17لاکھ سے زائد بچے ہدف

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور شہر میں 17 جون سے پولیو کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ‘ پانچ برس کی عمر تک کے 17 لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔لاہور میں گزشتہ ایک برس سے مسلسل سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی اور رواں برس کے دوران پولیو کے تین مریض سامنے آنے کے بعد بدستور شہر میں پولیو وائرس کا سنگین خطرہ موجود ہے،، لاہور کے علاوہ شیخوپورہ، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، میانوالی اور بھکر میں بھی پولیو کے خلاف مہم چلائی جائے گی لاہور میں 4 ہزار 6 سو ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔پولیووائرئس کے خاتمے کے لئے اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -