نئی حکومت کے آنے کے بعد صنعتی شعبہ زوال کا شکار ہے،راؤ خورشید

  نئی حکومت کے آنے کے بعد صنعتی شعبہ زوال کا شکار ہے،راؤ خورشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر نائب صدر ٹیکسٹائل ٹریڈر ز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور راؤ خورشید نے کہا ہے کہ نئی حکومت آنے کے ایک سال کے اندر کاروبار ٹھپ ہے اور بجلی گیس،پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے صنعتی شعبہ متاثر ہو رہا ہے نئی صنعتکاری نہیں ہور ہی ہے،چالو صنعتیں بند ہو رہی ہیں،کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں،ایف بی آر کی جانب سے عوام کی بینکوں میں جمع رقم تک رسائی کی خبروں سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہو رہا ہے اس قسم کے اقدامات سے قومی بچتوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔


 اور عوام بینکوں میں رقم رکھنے سے گریز کریں گے۔