حکومت نے عوامی امنگوں کے عین مطابق بجٹ پیش کیا،آشفہ ریاض

حکومت نے عوامی امنگوں کے عین مطابق بجٹ پیش کیا،آشفہ ریاض

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے پیش کیا جانیوالا بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگیاں گزارنے والے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو ہرممکن طریقے سے سنبھالا دے کر معاملات کی درستگی کے لیے موجودہ حکومت سرگرم عمل ہے۔عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ہماری تمام تر پالیسیاں ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ سے متعلق ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کیا جارہا ہے۔سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سونے والوں کے لیے بہترین پناہ گاہوں کا قیام غریب عوام کے حقوق کی بحالی اور سہولیات کی فراہمی پر مبنی تاریخ ساز اقدام ہے۔ہیلتھ کارڈز کا اجرا بھی نادار لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے - انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے پاک کرکے دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن تمام مسائل اور برائیوں کی جڑ ہے اور اس کرپشن ہی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اور ملک سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -