قوم کی لوٹی ہوئی دولت جلد خزانے میں لائی جائے،کامران سیف

  قوم کی لوٹی ہوئی دولت جلد خزانے میں لائی جائے،کامران سیف

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات  میاں کامران سیف نے کہا کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت جلد قومی خزانے میں واپس لائے جائے انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ہر پاکستانی بچے کو لاکھوں روپے کا مقروض کیا۔سرے محل،ایوان فیلڈریفرنس میں قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیا جائے اور اس دولت کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میاں کامران سیف نے کہا کہ میثاق جمہوریت کرنے والی دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کی کرپشن پر پردہ ڈالے رکھا اور عوام کو بے وقوف بناکر اربوں  کی  دولت بیرون ملک منتقل کردی گئی۔اب وقت آگیا ہے قوم کی دولت واپس لاکر قوم پر خرچ کی جائے۔

اور اس رقم کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کیا جائے انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے سوئس اکاؤنٹس میں پاکستانیوں کی رقم واپس لانے کیلئے کوئی کام نہیں کیا بلکہ حیلے بہانوں سے اس کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔

کامران سیف

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -