نیب عمران خان کا آلہ کار نہ بنے،مغوی عدلیہ بازیاب کرائیں گے،پرویز ملک

  نیب عمران خان کا آلہ کار نہ بنے،مغوی عدلیہ بازیاب کرائیں گے،پرویز ملک

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک پرویز جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعظم قوم کو چندوں پر پالنا چاہتے ہیں، حمزہ شہباز نڈر کارکن ہیں وہ پہلی بار جیل نہیں جارہے،اغواء کی گئی عدلیہ کو اب بازیاب کروائیں گے،نیب عمران خان کا آلہ کار نہ بنے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب الزامات ثابت ہونے پر گرفتار کرے، ِپرویز خٹک بابر اعوان فردوس باجی نظر نہیں آتی صرف شریف فیملی نظر آتی ہے ظلم کرتے جائیں ڈٹ کر کھڑے ہیں حکومت کو نہیں گرائیں گے،گلی گلی دما دم مست قلندر ہو گا،عوام حکومت سے تنگ آ چکے ہیں،عمران خان اب تمہارا وقت ختم ہو گیا ہے تمہارا شو ختم ہو گیا ہے۔

۔ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی میں قائد حز اختلاف حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ کارکن صبررکھیں اور سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں،پولیس کا لاٹھی چارج افسوسناک ہے۔

 اسے ہر گزبرداشت نہیں کریں گے،کارکنوں پر تشدد بند ہوناچاہیے اگر پولیس عمران نیازی کے آلہ کار بنیں گے تو اچھانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ،نئے پاکستان میں معاشی نظام کا بیٹرہ غرق ہوگیا اورملک کا کوئی والی وارث نہیں،نیازی صاحب قوم اب آپ کا محاسبہ کرے گی آپ کو چھپنے نہیں دے گی،انہیں خواب میں بھی شریف فیملی نظر آتی ہے،صرف اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -