غیر قانونی تعمیرات منی پٹرول پمپس اور مویشیوں کیخلاف آپریشن،ہزاروں روپے جرمانہ

غیر قانونی تعمیرات منی پٹرول پمپس اور مویشیوں کیخلاف آپریشن،ہزاروں روپے ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی غیر قانونی تعمیرات،منی پٹرول پمپس اور مویشیوں کے انخلاء کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر کریم پارک کے علاقے میں آپریشن کیا گیا۔ڈی جی بی ٹی زون نے آپریشن میں حصہ لیا02مشینوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔آپریشن کی نگرانی اے سی سٹی شاہد محبوب نے کی۔ اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے رائیونڈ روڈپر غیر قانونی عمارت کیخلاف کارروائی کی،اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے زونل آفیسر پلاننگ کو رائیونڈ میں موجود تما م عما رتوں کی لسٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کی ہر گز اجازت نہ ہو گی۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کی مویشیوں کے انخلاء کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔ کارروائیوں کے دوران04 مویشیوں کو قبضے میں لے کر باڑا سیل کر دیا گیا۔کارروائی باب اعظم روڈ اور پیر غازی روڈ پر کی گئی۔اسی طرح زیڈ او آر اقبال زون نے کارروائی کرتے ہوئے 03 مویشیوں کو قبضے میں لیکر بکر منڈی سٹور منتقل کر دیا۔اسی طرح باگڑیاں میں 32مویشیوں کو قبضے میں لیا گیا اور05 حویلیوں کو سیل کر دیا گیا اور 25000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف جوہر ٹاؤن میں آپریشن کیا اور ریڑھیوں، پھٹوں اور ٹائروں، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -