اپوزیشن کی نئی صف بندی کی کوشش ناکام ہو گئی،مومنہ وحید

اپوزیشن کی نئی صف بندی کی کوشش ناکام ہو گئی،مومنہ وحید

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئر پرسن سٹینڈنگ برائے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی نئی صف بند ی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی،اپوزیشن جماعتیں اپنے مفاد کے لئے اکٹھا ہونے کی کوشش کررہی ہیں مگر یہ کبھی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا نہیں ہوسکتیں۔ اپوزیشن میں واضح اختلافات موجود ہیں، آصف علی زرداری اور نوازشریف پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اس لئے اب وہ اپنے اولاد کو سامنے لائے ہیں، آصف علی زرداری اور نوازشریف کو علم ہے کہ عوام انہیں مسترد کرچکے ہیں اور ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو تباہ کیا ان جماعتوں کو اب پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، شریف برادران اور زرداریوں کی لوٹ کھسوسٹ کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف اس طرح جیل گئے جیسے وہ کرپشن کا ورلڈ کپ جیت کر آئے ہیں، نوازشریف کے کرپٹ عناصر کے ہمراہ جیل جانے کا منظر پوری دنیا نے دیکھا،  ملک کو لوٹنے کا والوں کا ٹھکانہ جیل ہی ہے، جیل میں جانے والے اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے سندھ تباہ کردیا،سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے نجات مانگ رہے ہیں۔ایک طرف سندھ کا برا حال ہے تو دوسری طرف پنجاب  دس سال میں تباہ ہوگیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -