تحریک انصافپاکستان کو بحرانوں سے نکالے گی،ہارون عمران گل

    تحریک انصافپاکستان کو بحرانوں سے نکالے گی،ہارون عمران گل

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ مشکل وقت سے گھبرانا نہیں چاہیے، پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو جدوجہد کے ذریعے اس مقام پر پہنچی ہے۔ وہ کسی شارٹ کٹ سے نہیں آئی اور نہ ہی یہ کامیابی ہمیں وراثت میں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نے یہ کامیابی محنت سے حاصل کی اور یہی پارٹی پاکستان کو اس بحران سے نکالے گی۔ ہارون عمران گل نے کہا کہ ہمارا ویژن نظریہ پاکستان تھا جس کی بنیاد اسلامی فلاحی ریاست پر رکھی گئی، یہ خواب علامہ محمد اقبالؒ نے دیکھا تھا جس کا تصور انہوں نے ریاست مدینہ سے لیا تھا، جب مسلمانوں نے ریاست مدینہ کے اصول اپنائے تو انہیں کامیابی ملی لیکن جب وہ ان اصولوں سے دور ہوگئے تو انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ا، پاکستان کا مسئلہ بھی یہی ہے لیکن ہم اسے اسلامی فلاحی ریاست بنا کر ریاست مدینہ کے طرز پر تشکیل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ابتدائی الیکشن میں اتنی زیادہ کامیابی نہ ملی جس سے تجزیہ کاروں نے یہ کہا کہ تحریک انصاف ختم ہوگئی ہے لیکن 2018ء کے انتخابات میں عوام نے اپنے ووٹوں سے پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی دلائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -