تحریک انصاف آئین کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے،رانا عبدالسمیع

    تحریک انصاف آئین کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے،رانا عبدالسمیع

  

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ جس جس نے ملک کا مال لوٹا ہے کوئی نہیں بچے کا سب جیل میں ساتھ ساتھ ہوں گے اور لوٹی ہوئی رقم واپس کرنا ہو گی،آئین اور قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں، احتساب کی راہ میں نہ خود رکاوٹ بنیں گے نہ کسی کو بننے دیا جائے گا، اپوزیشن شور شرابا صرف احتساب سے بچنے کیلئے کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ  اپوزیشن کے پاس نہ سٹریٹ پاور ہے نہ عوامی حمایت۔ بڑے چوروں کا احتساب ہو گا تو نچلی سطح پر کرپشن رکھے گی۔ پوری قوم انصاف اور احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے۔

 امید ہے جلد مفرور اشتہاریوں کو وطن واپس لا کر کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا،وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے اور پاکستان کو ایک باوقار ملک کے طور پرپیش کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے اور اب اقوام عالم کو اعتماد ہے کہ پاکستانی قیادت ایماندار اور نیک نیت ہے یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ہر ملک میں پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے ابتر حالا ت سابقہ حکمرانوں کے کرموں کانتیجہ ہے۔اپوزیشن کے شور مچانے سے کچھ نہیں ہوگا جنہوں نے ملکی خزانہ لوٹا ہے ان کو ہر صورت حساب دینا پڑ یگا،موجودہ حکومت کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور حکومت کے سامنے مشکلات کا پہاڑ تو ضرور ہے لیکن اس کے باوجود ہم وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں پرعزم ہیں کہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -