جمہوریت کے نقاب میں چوروں کا ٹولہ تماشہ لگا رہا ہے،عرفان عباسی

  جمہوریت کے نقاب میں چوروں کا ٹولہ تماشہ لگا رہا ہے،عرفان عباسی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماعرفان عباسی نے کہاہے کہ جمہوریت کے نقاب میں چوروں کا ٹولہ سڑکوں پر تماشا لگا رہا ہے، مجرم جمہوریت کی آڑ میں چھپ کر احتساب سے بچنے اور قوم کو بیوقوف بنانے کے خواہشمند ہیں، نواز شریف کی طرح آصف زرداری کو بھی حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ لیٹروں کا احتساب کیا گیا تو انہیں ووٹ کی حرمت یاد آگئی۔

،چوری بچانے کے لیے جمہوریت کو ڈھال بنانا شرمناک، قابلِ مذمت اور جمہوریت کی ساکھ تباہ کرنے کی کوشش ہے، بلاول زرداری کو کسی سیاسی مقدمے کی پیروی کے لیے نہیں بلکہ خالصتا ًچوری اور لوٹ مار کی واردات میں تفتیش کیلئے طلب کیا گیا۔ انہوں نے کہ کرپشن جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو کیسے اجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ مشتعل جتھوں کے ساتھ پیشیوں پر آئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -