تبدیلی سرکار کے بجٹ سے ملک غیر مستحکم ہو گا،رانا بابرحسین

  تبدیلی سرکار کے بجٹ سے ملک غیر مستحکم ہو گا،رانا بابرحسین

  

لاہور(پ ر) سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ مایوس کن ہے، تبدیلی سرکاری کے اس بجٹ سے ملک معاشی طو رپر غیر مستحکم ہوگا، اس ناقص اور عوام دشمن بجٹ سے ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر بنایا گیا یہ بجٹ معاشی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوگا، ملک میں پہلے ہی معاشی بدحالی ہے اور اب یہ عوام دشمن بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔

، انہوں نے کہاکہ مصنوعی طریقہ سے ڈالر پر قابو پانے کی کوشش سے بہت برے نتائج برآمد ہوں گے، ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے اسباب کا جائز ہ لینے کے بجائے اسے عارضی طریقہ سے کنڑول کرن کی کوشش کی جارہی ہے، ملک میں معاشی بحران کا حل تلاش کرنے کے بجائے مزید قرضہ لیا جارہا ہے، آئی ایم ایف ک مطالبات تسلیم کرنے سے ملک مزید معاشی بحران پھنس جائے گا۔ ملک پر قرضوں کا بوجھ غیر معمولی طور پر بڑھ چکا ہے، اس معاشی صورت حال کے اثرات براہ راست بجٹ پر پڑیں گے اور اب بجٹ عوام کو دوست نہیں ہوگا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -