بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہو گا،عابد علی

  بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہو گا،عابد علی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر تاجر راہنماء حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے تجارتی اور صنعتی شعبہ متاثر ہو گا اس لئے حکومت بجٹ میں صنعتی شعبہ اور تاجروں کو تکلیف کی بجائے ریلیف کے اقدامات کرے،کیونکہ تجارت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اگر اس پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالا گیا تو ملکی تجارتی انڈسٹری متاثر ہو گی اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے جس سے حکومت زرمبادلہ کے ذخائر بھی متاثر ہو ں گے۔

ان اقدامات سے حکومت کو مزید قرضوں کی ضرورت پڑے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -