تحریک لبیک کا کل ملک بھر میں یوم جنت البقیع منانے کا اعلان

  تحریک لبیک کا کل ملک بھر میں یوم جنت البقیع منانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ وتحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے13جون کو پورے ملک میں یوم جنت البقیع منانے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے جنت البقیع مدینہ منورہ میں امت مسلمہ کا روئے زمین پر سب سے زیادہ اہم اور فضیلت والا قبرستان ہے جہاں اہل بیت اطہار اضی اللہ تعالی عنھم، اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم کی جلیل القدر ہستیاں اور بعد کے ائمہ اسلام آرام فرما ہیں۔ سعودی سلطنت کے قیام کے وقت ایک مخصوص نقطہ نظر کے پیش نظرامت مسلمہ کی ان عظیم تر ہستیوں کے مزارات منہدم کردیے گئے تھے۔

یہاں تک ان کی شناخت بھی ختم کردی گئی۔بلکہ آج وہاں ان میں سے کسی قبر کی شناخت کے سوال کو بھی غیر شرعی قرار دیا جاتاہے جس کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔چنانچہ 13جون 9شوال کوجنت البقیع او ر جنت المعلی کی بحالی کیلئے آواز بلند کی جائے گی۔اورفقہ ء تیسیر کی روشنی میں سعودی عرب میں سرکاری سطح پر رائج دیگر بہت سے امور کی طرح جنت البقیع کی از سر نو تعمیر اور مزارات کی شناخت کا مطالبہ کی جائے گا۔ اور وہاں پر مسنون حاضری کے لحاظ سے لگائی گئی پابندیوں کے اٹھانے کا مطال بہ کیا جا ئے گا۔نیز 14جون جمعۃ المبارک کو عالم اسلام کے عظیم نابغہ روزگار اعلحضرت امام احمد رضا خان قادری قدس سرہ العزیز کے یوم ولادت کے موقع پر خطبات جمعہ میں انکی بلند پایہ تحقیقات اور خدمات کو پیش کیا جائے گا۔