حکومتی پالیسیوں نے معیشت کا جنازہ نکال دیا،نصیر احمد

  حکومتی پالیسیوں نے معیشت کا جنازہ نکال دیا،نصیر احمد

  

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، اخترشاہ، رانا افتخار علی، چوہدری صابر حسین بھلہ، ثریا بھٹی، محمد عمر بھائی، فقیر حسین بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی نا اہل اور بے باک حکومت نے اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت اور سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ملکی معیشت دنیا کی سب سے کم تر معیشت بنا دی گئی ہے۔ ڈالر کا ریٹ، پاکستان کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے اپنی نا اہلیوں اور عوام دشمن پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے میں یکطرفہ احتساب شروع ہو چکا ہے۔ صرف اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -