عوام کو سبز باغ دکھانے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،عابد صدیقی

    عوام کو سبز باغ دکھانے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بلند وبانگ دعوے خوشنما وعدے اور عوام کو سبزباغ دکھا کر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف کی قیادت اب عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے کسی وعدے کی ابھی تک تکمیل نہیں ہو سکی تحریک انصاف کی پالیسیوں کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔

انہوں نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کے وسائل اپنے ہیں نہ پالیسیاں، بجٹ سے کشکول کا سائز بڑا اور خودکشیوں میں اضافہ ہو گا،بجٹ میں غریب کو سستی روٹی،تعلیم،صحت دینے اور غیر ملکی قرضوں سے نجات کا کوئی ٹھوس پلان شامل نہیں ہے۔ بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ سے سستے گھر دینے والوں نے عام آدمی کے اپنے گھر کا خواب بھی چکنا چور کر دیا ہے اسی طرح مینوفیکچرنگ پر ٹیکس لگانے سے لوکل اشیا کی لاگت بڑھے گی اور اور درآمدات میں اضافہ سے ڈالر پھرآسمان کو کو چھوئے گا جس سے ہر شے مہنگی ہو گی کفایت شعاری کی دعوے دار حکومت نے غربت کے نام سے نئی منسٹری کے قیام سے اپنے منشور کی نفی کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین اور پنشنرز کے ساتھ بھی تاریخ کا سب سے بڑا مذاق کیا ہے۔