حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے خلا فاسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

  حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے خلا فاسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے حمزہ شہبا زکی گر فتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی۔مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار دکے متن میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبا زشر یف کی گر فتاری پنجاب اسمبلی کے ایوان کی بھی توہین ہے۔

،یہ گرفتاری مکمل طور پر حکومت اور نیب کی جانب سے ایک انتقامی کاروائی ہے۔آج حکومت اور نیب کے درمیان مکمل گٹھ جوڑ ہے اور دونوں کا نشانہ اپوزیشن جماعتیں ہیں۔نیب فوری طور پرحمزہ شہبا زشر یف اور (ن)لیگ سمیت دیگر کے خلاف انتقامی کاروائیوں بند کریں۔

مذمتی قرارداد

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -