حکومت کا بجٹ زمینی حقائق کے عین مطابق ہے،حبیب سرور

  حکومت کا بجٹ زمینی حقائق کے عین مطابق ہے،حبیب سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے راہنماء حبیب سرور نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے لئے زمینی حقائق اور طویل مدتی اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا ہے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں وہ کرپشن کے ذریعے بیرون ممالک دولت کے انبار لگانے والوں کے لئے ایندھن نہیں بنیں گے۔

،انہوں نے مزید کہا کہ اس بجٹ سے مشکلات کی دلدل سے باہر نکلنے اور ترقی کا روڈ میپ دیا گیا ہے ،جس سے اگلے پانچ سال کے اہداف بھی حاصل ہو ں گے،اس بجٹ میں حکومت نے پسے ہوئے طبقات پر بوجھ نہیں ڈالا بلکہ انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
حبیب سرور