ایک ماہ کے دوران ادویات کے 147یونٹ سیل،8مقدمات درج
لاہور(پ ر)ڈرگ کنٹرول ونگ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے پراونشل ڈرگ کنٹرول ایکٹیویٹی کے حوالہ سے اپنی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔گذشتہ ماہ چیف ڈرگزکنٹرولرآفس،پنجاب کے فیلڈ افسران نے 4641ادویات کے یونٹس کا معائنہ کیا اور147 سیل کیے۔ 1622ادویہ کے نمونہ جات لیے گئے،جن میں سے 83ناقص اور 01جعلی قرار پائی۔ ادویات کے 282 کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ کو ریفر کے گئے اور38کیس پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوائے گئے۔ 08کیسز میں مقدمات درج کئے گئے۔ 117 کیس ڈرگ کورٹس میں پراسیکیوشن کے لیے بھجواتے ہوئے110کا فیصلہ سنایا گیا۔ان کیسزمیں 6.51ملین روپے کا جرمانہ کیا اور 365 دن کی قید کی سزا سنائی گئی
۔ پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے 4,591اودویات کے نمونے رپورٹ کیے، جن میں سے4,510پاس قرار پائے، نمونوں کی کامیابی کی شرح98فیصد رہی۔