جنرل ہسپتال میں بچہ وارڈ کی تعمیر مکمل،صوبائی وزیر صحت نے افتتاح کیا

جنرل ہسپتال میں بچہ وارڈ کی تعمیر مکمل،صوبائی وزیر صحت نے افتتاح کیا

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے جنرل ہسپتال میں تیس بستروں پرمشتمل بچہ وارڈ یونٹ نمبردوکاافتتاح کردیا۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمدطیب، ایم ایس ڈاکٹرمحمودصلاح الدین ودیگرڈاکٹرزاورفیکلٹی ممبران بھی موجودتھے۔وزیرصحت پنجاب نے پندرہ بستروں پرمشتمل پرائیویٹ رومزکاافتتاح بھی کیا۔ بعدازاں ڈاکٹریاسمین راشدنے یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ مختلف وارڈزمیں جاکرمریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جنرل ہسپتال لاہور میں بچہ وارڈ، گائنی وارڈاورلیبرروم میں مریضوں کوسہولت دینے کیلئے ایک سوپچاس سے زائدبستربڑھادیئے گئے ہیں۔

۔ڈاکٹریاسمین راشدنے جنرل ہسپتال میں بستربڑھانے میں خصوصی کاوش پرپرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمدطیب اورایم ایس ڈاکٹرمحمودصلاح الدین کوشاباش دی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ساہیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزٹیچنگ ہسپتال کوچلڈرن ہسپتال لاہور سے منسلک کردیاگیاہے۔ساہیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزٹیچنگ ہسپتال سے بچے ریفر ہو کر چلڈرن ہسپتال لاہورمیں لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولیومہم کوہمیں سب کومل کرکامیاب بناناچاہیئے۔ میڈیااورعلماء پولیومہم کوکامیاب بنانے میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔سابق کرپٹ حکومت نے صرف زبانی جمع خرچ کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں کابیڑہ غرق کیا۔ وزیراعظم عمران خان عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ جنرل ہسپتال میں پیئنگ پیشنٹس سے ایک پرائیویٹ روم کادوہزارروپے چارج کئے جائیں گے۔ وزیراعظم ہیلتھ اقدامات کے تحت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کاعمل تیزی سے مکمل کیاجارہاہے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ سے کسی کانقصان نہیں بلکہ مریضوں کیلئے مزیدسہولت پیداہوگی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -