پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس،صدر کی عدم موجودگی پر عہدیدار ناراض

  پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس،صدر کی عدم موجودگی پر عہدیدار ناراض

  

لاہور(شہزاد ملک) پیپلز پارٹی پنجاب آفس میں سینئر نائب صدر پنجاب چودھری محمد اسلم گل کی صدارت میں گزشتہ روز پارٹی کے صوبائی آفس ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکاء پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی پاکستان میں غیر موجودگی پر پھٹ پڑے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پارٹی کے سر براہ آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پارٹی احتجاجی تحریک چلا رہی ہے لیکن لاہور کے صدر کی غیر موجودگی کی وجہ سے لاہور میں کارکنان کا مورال نیچے آرہا ہے جبکہ اس اجلاس میں پارٹی کے سینئرجیالے مانی پہلوان علامہ یوسف اعوان کے مابین تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا اور اس اجلاس میں شرکاء پارٹی عہدیداروں سے یہ بھی کہتے رہے کہ ایک طرف تو آپ نے ہمیں اس اجلاس میں صبح گیارہ بجے شرکت کے لئے بلا لیا ہے اور اسی دن کی دوپہر چار بجے ہمیں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لئے لوگوں کو لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ہم یہاں آپکے پاس آئیں یا لوگوں کو اکھٹا کریں ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ اس وقت لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن لندن میں ہیں اور ہمیں احتجاجی تحریک چلانے کا کہا جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -