اپوزیشن شور شرابا کر کے عوام کو گمراہ کرنا چاہی ہے،سعدیہ سہیل

    اپوزیشن شور شرابا کر کے عوام کو گمراہ کرنا چاہی ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کیا جس میں عام آدمی کے مسائل کو مدِ نظر رکھا گیا۔ اپوزیشن کے پاس کرنے کو کچھ نہیں اس لئے وہ شورشرابا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے غربت کے لئے وزارت کے قیام سے ثابت کر دیا ہے حکومت عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے۔

  وفاق کے بہترین اورمتوازن عوامی بجٹ سے تحریک انساف کاگراف مزید بلندہو گاجبکہ اپوزیشن کی سیاسی ساکھ راکھ کا ڈھیر بن جائے گی۔ اپوزیشن نے منصوبہ بنایا تھا کہ وہ بجٹ کے اعدادوشمارکوبنیادبناکر حکومت کیخلاف عوام کو مشتعل کرے گی مگر اُن کے خواب چکناچور ہوگئے۔ عوامی بجٹ بنانے پروزیراعظم عمران خان مبارکباداورخراج تحسین کے مستحق ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -