زرداری حمزہ کی گرفتاری ،ملتان سمیت مختلف شہروں میں جیالوں ،متوالوں کی ریلیاں ،مظاہرے حکومت مخالف نعرے ،سیاسی پارہ ہائی

زرداری حمزہ کی گرفتاری ،ملتان سمیت مختلف شہروں میں جیالوں ،متوالوں کی ...

  

ملتان ‘ لودھراں ‘ وہاڑی ‘ کچا کھوہ ‘ خانیوال ‘ چوٹی زیریں ‘ رحیمیار خان ‘ ڈیرہ ‘ بورے والا ‘ بہاولنگر ‘ بہاولپور ‘ مظفر گڑھ ‘ کوٹ ادو ‘ خانپور (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

( نیوز رپورٹر ‘ بیورو رپورٹ ‘ نمائندگان پاکستان ) ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ،ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، سٹی سیکرٹری انفارمیشن ریاض رضا کی قیادت میں پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام آج چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر یوم سیاہ منایا گیا اور اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی کے عہدیداران کارکنان و سپورٹران نے کچہری چوک پر صدر آصف علی زرداری کی ہونے والی والی گرفتاری کے خلاف بھرپور اھتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈویڑنل صدر ملتان خالد حنیف لودھی، ڈویڑنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی،صدر ملتان سٹی ملک نسیم لابر، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، بابو نفیس انصار، شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، سید عارف شاہ، عثمان بھٹی، ارشد راں، شاہد رضا صدیقی، سلیم راجا، حبیب اللہ شاکر، مرزا عزیز اکبر بیگ ایڈووکیٹ، چوہدری یاسین، ریاض رضا، ملک ارشد اقبال بھٹہ، رانا نیک محمد زاہد، راضیہ رفیق، شہناز لودھی، عبدالروف لودھی، خواجہ عمران، رئیس قریشی، شگفتہ حبیب، سحرش خان، عابدہ بخاری، ساجد بلوچ، نعیم شہزاد بھٹی، منظور قادری، ملک ندیم اختر، حسنین خان،ناصر بلوچ، ملک افتخار، ملک رمضان کمبوہ، عمران جاوید سمرا، ملک ارشد بھٹہ، طارق شاد، صدیق تھہیم، جمال لابر، مہر شاکر، عاشق بھٹہ، ضیا انصاری، عرفان شیروانی، نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، رانا ذوالفقار، ریاض بخاری اور قاسم کھوکھر نے کہا کہ مرد گر آصف علی زرداری کی گرفتاری سے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے آصف زرداری اندر نہیں گئے بلکہ عمران احمد نیازی کے باہر جانے کا بندوبست کیا گیا ہے اب ایسا دما دم مست قلندر ہو گا کہ وزیراعظم نیازی بھاگے گا اور دنیا دیکھے گی مینڈیٹ پر سب خون مارنے والا سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی بیت جلد قوم کے قدموں میں سٹینڈرڈ کرے گا آج پیپلزپارٹی کے جیالے یوم سیاہ منا رہے ہیں اور آج کا یہ مظاہرہ چھوٹا سا ٹریلر ہے لیکن اس چھوٹے سے ٹریلر سے پورے ملک میں حکومتی مشینری حواس باختہ ہو چکی ہے جیالے اپنی مرکزی قیادت چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اشارے کے منتظر ہیں جیسے قیادت کا اشارہ آگیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع یو جائیگا اور سڑکیں کم پر جائیں گی اس لئے بہتر ہے حکومت آصف علی زرداری کو فوری طور پر رہا کرے نیب گردی کی ذریعے ذاتی انتقام کی روش کو ترک کرے اور ہم آج پیش ہونے والے عوام دشمن بجٹ کو قبول نہیں کرتے عوام کو بجٹ کے نام پر نیازی سرکار دھوکا دے رہی ہے مظاہرہ میں محمد علی بلوچ،مطلوب بخاری،حاجی لطیف انصاری، شبیر علوی، بشیر خان سلیم بھٹی، اشفاق قریشی، عمران ٹیپو، سلیم اللہ، ماسٹر اکرم،سید اظہر شاہ بخاری، منظور بلوچ، عاشق بھٹہ، ملک سر بلند کارلو، ملک سنی بچہ، غلام محی الدین، ملک صفدر، شبانہ گل، کوثر شاھین، روزینہ شاھین، عالیہ بی بی، فہمیدہ بیگم، ملک ریاض آرائیں، عبدالجیل، ریاض احمد، وسیم خان ایڈووکیٹ، اقبال کارلو، رانا افضل، مہر شاید اقبال، جام۔ظہور حسین، ملک مرید حسین، گلناز بی بی، شمیم اختر، گلزار شبیر، اقبال ہانس، علی رضا سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر جیالوں نے ٹائر جلا کر کچہری چوک بلاک کر دیا تھا اور حکومت وقت کے خلاف اور نیب گردی کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام کچہری چوک پر ن لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت سٹی صدر شعبہ خواتین سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کی۔ جبکہ مظاہرے میں فہمیدہ چوہان ، روبینہ چوہان، روبینہ شاہین، افشین بٹ سمیت دیگر خواتین رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ لیگی خواتین کی نیب اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کہا کہ ن لیگ گرفتاریوں سے گھبرانے والی جماعت نہیں مگر جمہوریت کے لبادہ اوڑھنے والے عمران نیازی بے نقاب ہوچکے۔ عمران خان چونکہ سیاست سے واقف نہیں اسلیئے ملک کو انتشار کی طرف لے جارہے ہیں۔ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ نیب واقعی عیب ہے۔ قوم ایسے تعصبی فیصلوں کو مسترد کر چکی بہت جلد عمران خان کو مکافات عمل کا سامنا ہوگا۔ مظاہرہ میں بڑی تعداد میں لیگی خواتین شریک تھیں۔سابق صدر پاکستان شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری پر پاکستان پیپلز پارٹی لودھراں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین سے ضلعی جنرل سیکریٹری سید حسین رضوی ایڈوکیٹ سٹی صدر شیخ طاہرالدین ایڈووکیٹ تحصیل جنرل سیکرٹری عامر چغتائی ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں نیاز احمد سومرو صوبائی ٹکٹ ہولڈر اے ڈی ملک آرائیں کا خطاب مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر جان قربان کرنے والوں کا احتساب کس چیز کا کیا جارہا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح یوم سیاہ کا دن منایا گیا جس میں پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور آصف علی زرداری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا پرامن احتجاجی ریلی ضلعی صدر مظہر علی خان اور ہمایوں خان کی قیادت میں نکالی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پی پی پی خانیوال مظہر علی خان چوھان نے کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری مہنگائی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ملک بھر کی طرح وہاڑی میں بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے, ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی اشفاق خان بلوچ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی, مظاہرین میں ملک طاہر حسین، ریاض بھدرو، راو داود،سرفراز بھٹی، سہیل سرسانہ،رانا ذوالفقار علی، مشتاق بلوچ، رانا مرتضی، راو وجھی، افتخار گجر، شکور بلوچ زبیر بھٹی، رانا عمیر سمیت دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی جب پریس کلب پہنچی تو مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اشفاق خان بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے, یہ جماعت شہیدوں کی جماعت ہے, پیپلز پارٹی قربانیاں دینا جانتی ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب میں گرفتاری کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے احتجاج کیا اس موقع پرضلعی رہنما پیپلز پارٹی بابا محمد یعقوب لنگاہ نے صحافیوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری غیر قانونی عمل ھے۔پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خاں لغاری نے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمران طے شدہ منصوبہ کے تحت ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کر رہے ہیں تاکہ ظالمانہ بجٹ سے عوام کی توجہ ھٹاءجا سکے اور جنوبی پنجاب کے عوام کو جون میں صوبہ کے قیام کا وعدہ یاد نہ آئے لیکن حکمرانوں کی یہ چال ناکام ھو گی ملک بھر کے عوام ٹیکسوں میں اضافے کو مسترد کر دیں گے۔پاکستان پےپلزپارٹی کے زےراہتمام سابق صدرپاکستان اورشرےک چےئرمےن آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پرےس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کےاگےاجس مےں ضلعی صدرسردارحبےب الرحمن گوپانگ‘ ضلعی جنرل سےکرٹری چوہدری جہانزےب رشےد‘ سٹی صدرجام نذےرلاڑ‘ سٹی جنرل سےکرٹری حسنےن شاہ‘ مخدوم اسدہاشمی‘ جہانگےرگوندل‘ جام احمدجمےل‘ مرزاامےن خان‘ محمودبخش کھوکھر‘ انورہاشمی‘ عبدالمجےدبھولی‘ کوثردشتی‘ محسن مہےنوال‘ عامرخان کورائی‘ مہردےن ‘ عظےم بخش مصطفائی سمےت دےگرپارٹی رہنماﺅں وکارکنان نے شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع رحیم یار خان کے زیر اہتمام پورے ضلع میں سابق صدر بش شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف بھرپور مظاہرے کیے گئے۔لیاقت لیاقت پور میں مظاہرے کی قیادت پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری جان زیب رشید سٹی صدر جام جاوید نے کی۔ خان پور میں مظاہرے کی قیادت سلیم گورمانی راشد عزیز بھٹا میاں شاہ نواز قریشی اور بابر دھریجہ نے کی۔ پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زردار ی کی کال پر ضلعی جنرل سیکرٹری علی مراد خان کھتران ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمود اختر پرویز ،سٹی صدر بابا طاہر شاہ ،کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ اور ٹریفک چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں میر شہر یار خان تالپور ،سرور دلشاد،غلام عباس گورچانی، بابا نیاز، ممبر پنجاب کونسل شبلی شب خیز غوری ،مسز ثقلین نواب و د ےگر شر ےک تھے ریلی میں شریک سینکڑوں جیالوں نے پارٹی پرچم اور آصف علی زرداری کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ریلی میں شریک جیالوں نے نیب گردی بند کرو ،اک زرداری سب پہ بھاری ،نیب نیازی گٹھ جوڑ نامنظور نا منظور کے نعرے لگائے اس موقع پر مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری سے انتقام کی بو آرہی ہے چہیتے کے راستے سے رکاوٹیں ہٹائی جا رہی ہیں اور بجٹ سے بھی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب راولپنڈی کی طرف سے گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز پیپلزپارٹی تحصیل وسٹی بورے والا نے مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس کی قیادت سینئر نائب صدر چوہدری نعمان رشید آرائیں، سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسئیر ، پیپلزپارٹی گلف کے ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری ضیاالرحمان گریوال ،محمد صدیق بھلر ،جنرل سیکرٹری چوہدری فیاض عظیم ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر سٹی محمد سلیم قریشی ،ملک اجمل فاروق کھوکھرنے کی، جس میں محمد اقبال نارو،رحیم بخش،ڈاکٹر شمشاد،ملک انور، ماسٹر اے ڈی،عاشق انصاری، غلام حیدر جٹ، چوہدری ذوالفقارعلی،چوہدری غلام حسین، کے علاوہ دیگر بھی موجود تھےانہوں نے پریس کلب کے باہر بازو¿ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اس موقع سٹی صدر حاجی عنایت اللہ وسیئر،سینٹر نائب صدر تحصیل چوہدری نعمان رشید آرائیں،سیکرٹری اطلاعات تحصیل محمد صدیق بھلر،سینئر نائب صدر محمد سلیم قریشی،جنرل سیکرٹری چوہدری فیاض عظیم ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی گرفتاری غیر قانونی عمل ہے۔حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمرشل کالج چوک پر آصف زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کے دوران شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ملک محمد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں،حکومت کے اشاروں پر سیاسی قائدین کو گرفتار کر کے ڈرانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ پیپلز پارٹی گرفتاریوں سے نہیں ڈرتی ۔پیپلز پارٹی کا ہر کارکن آصف زرداری کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اشرف بھٹی نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے جیالے ڈرنے والے نہیںہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ حکومتی مظالم کا ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے ثمینہ نوید نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناکامی عوام کے سامنے آچکی ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاول پور کے جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویا اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ کی قیادت میں کمیٹی چوک تا فرید گیٹ بہاول پور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور فرید گیٹ پہنچ کر دھرنا دیا کیاگیا جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نیب گردی بند کرو،آصف علی زرداری کو رہا کرو،کے نعرے درج تھے اور مظاہرین نے حکومت مخالف زبر دست نعرہ بازی کی۔ ریلی میں ارشاد احمد سرویا،ملک شاہ محمد چنڑ،سجاد مغل،مسرت وہاب،فاروق مغل،رانا محمد افضل حسن فاروق،کلیم اللہ ایڈوکیٹ، ڈاکٹر رئیس اومیس،ملک امتیاز چنڑ،ملک محمداسلم چنڑ،پیٹر جان مٹو،طاہر دانش،منظور رضا مسیح ،شان مسیح،تنویر کھو کھر،سعود سہوترا،ملک محمد اقبال،بشیر جوئیہ،اشرف چیمہ،محمدنعمان،فدا حسین،رانامظفر زرگر،میاں محمد ارشد،محمد عامر راجپوت،ملک بلال رفیق چنڑ،محمد عارف،ملک شاکر چنڑ،آصف فاروقی،ملک بلال چنڑ، جاوید رضا رائمنڈ،انور جی،فرحان قریشی،شمشیر حیدر،، معراج شجرا،اکمل مڑل،ابراھیم سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد احمد سرویا نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن ہتھکڑیوں اور جیلوں سے نہیں ڈرتے اور ہم من گھڑت مقدمات میں آصف علی زرداری کی گرفتاری پرزور مذمت کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی کو جھوٹے مقدمات اور جیلوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا.پیپلزپارٹی کی قیادت سے لیکر کارکن تک پھانسی .کوڑے.ٹکٹکی.اور قیدوبند سے نہیں گھبرائے.ھمیشہ عدلیہ اورقانون کا احترام کیا گیا.زرداری کو نوازشریف اور مشرف کی آمریت نہیں جھکاسکی ۔ ان خیالات کااظہار ضلعی صدر ملی بلال احمدکھر جنرل سیکرٹری میر آصف دستی ملک رفیق ابڑیند .سرداراللہ بخش .پیپلزلائیرزفورم کے ملک صفدرپہوڑ ایڈووکیٹ .سردارظفراللہ لغاری .اللہ نوازخان علی زئی.میاں حسن مغیث قریشی.ملک اجمل کالرو .مہر امیر اکبر سیال.سردارعاشق پتافی.ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ..علما ونگ کے مولاناعامر رضا.رانا دلبر.غلام یسین گوگانی.رفیق بھٹی.فیصل بھٹی.سید خلیل شاہ .پیپلزیوتھ کے عبدالرحمن ساحل.ممتازبھٹی.ملک الطاف کالرو.راناصادق کالرو .رانامنیر نون.حافظ قاسم نون .حاجی نصراقبال.اعظم ماھڑہ..ملک ریاض جھانب.رضوان بھٹہ.حسنین ملیہ. لالہ قاسم شہزاد.رائے ثاقب.احمد خان لغاری.سید ساجد تقی ایڈووکیٹ.ملک ناصر منجوٹھہ.اقبال کالرو.ایوب ھیرا.رمضان شاھجمالی.ملک انعام کھر ودیگر سینکڑوں عہدیداران وکارکنان شریک تھے.اس موقع پر جیالوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی.کچہری چوک بلاک کردیا اور ٹائر جلائے.پاکستان پیپلز پارٹی ضلع رحیم یارخان کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب رشید نے کہاہے کہ نیازی حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری،لاقانونیت اور عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے آصف زرداری کو گرفتار کرایا ہے۔ یوٹرن کو عظمت کی نشانی قرار دینے والا جھوٹا شخص اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سربراہ نہیں ہوسکتا۔ پریس کلب رجسٹرڈ لیاقت پور کے باہر سابق صدر کی گرفتاری کے خلاف پی پی پی کے احتجاجی کیمپ کے شرکاءسے خطاب کے دوران انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کہتے تھے کہ اگر ڈالر ایک روپیہ بڑھے تو وزیراعظم چور ہوتاہے۔ مگر اب تو چالیس روپے بڑھ چکاہے تو انہیں چالیس چوروں کا سرپرست قرار دیا جاناچاہئے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری جرا¿ت اور غیرت کا نام ہے اگر انہیں رہا نہ کیاگیا تو پورے ملک میں دمادم مست قلندر ہوگا۔مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرائ،مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجراءنے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے گرفتاریاں حکومت کو عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں ،پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماوَں اور کارکنوں نے پریس کلب خان پور کے سامنے شدید احتجاج کیا سر دار الیاس خان لولائی ایڈووکیٹ ، جام اشفاق گھنیہ ، رئیس ندیم ، جام اعجاز لاڑ ، دادورام ودیگر نے اپنی تقاریر میں کہا کہ حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے عوام کی توجہ معاشی حالات کی بجائے احتجاج کی طرف موڑ نا چاہتی ہے جو کہ اس کے خلاف جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو فی الفور رہا کیا جائے اور انتقامی ڈرامہ بند کیا جائے ۔آخر میں پُر امن طور پر ریلی اختتام پذیر ہوئی ۔ مسلم لیگ ن کی سابق ممبر قومی اسمبلی بیگم پروین مسعودبھٹی نے کہاہے کہ سیاسی رہنماﺅں کی گرفتاریاں انتقام کی بدترین مثال ہیں حکمران احتساب کی آڑمیں عوامی نمائندوں کوپابندسلاسل بناکرعوامی مینڈیٹ کی توہین کی مرتکب ہورہی ہے انہوںنے حمزہ شہباز اورآصف علی زرداری کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے پروین مسعود بھٹی نے کہاکہ ہم گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں ہم نے ڈکٹیٹرﺅں کامقابلہ کیاان نالائق حکمرانوں کے آگے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکےں گے۔سابق مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری سعودمجیدنے کہاہے کہ حکمران اپنی نالائقیوں کی پردہ پوشی کیلئے احتساب کے نام پرانتقام کوہوادے رہے ہیں حکومت کی اپوزیشن کودیوار سے لگانے کی ہرکوشش کاڈٹ کرمقابلہ کیاجائیگاگرفتاریاں حق بات کہنے سے نہیں روک سکتیں جبکہ کرپشن میں مبتلا باجی علمیہ خان اوردیگرکرپٹ وزراءکوکوئی پوچھنے والانہیں انہوںنے پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہباز کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -