سکیورٹی خدشات ‘ ڈیرہ غازیخان میں فلیگ مارچ

  سکیورٹی خدشات ‘ ڈیرہ غازیخان میں فلیگ مارچ

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر )شر پسند عناصر اور موجودہ حالات کے پیش نظر ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ڈی پی او(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

 عاطف نذیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان نے ڈی ایس پی سٹی ملک ضیاءالحق کی قیادت میں سرکل سٹی میں فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ میں ضلع پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس ، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس کے دستے شامل تھے فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر بمبئے ہوٹل چوک ،ریلوے پلی ،پیر قتال موڑ سے ہوتا ہوا پاکستانی چوک ،کمیٹی گولائی سے ٹریفک چوک ،ہسپتال چوک ،کالج چوک سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا ۔

فلیگ مارچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -