اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک ‘ حکومتی اقدامات شروع

اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک ‘ حکومتی اقدامات شروع

  

 کبیر والا، نواں شہر سیداں( نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) وزارت داخلہ کے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

 جاری کردہ احکاما ت کے مطابق حکو مت نے اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک سے نمٹنے کے لئے مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی ، جمعیت علمائے اسلام سمیت اپوزیشن میں تمام سیاسی ، دینی جماعتوں کے سر گرم عہدیداروں اور کارکنوں کی فہرستوں کی تیاری کے لئے پانچوں صوبوں کے متعلقہ سیکورٹی اداروں کو احکاما ت جاری کردیئے ہیںجس کے بعد مقامی سطح پر سیکورٹی برانچ، سپیشل برانچ دیگر متعلقہ حساس اداروں نے سر گرم پارٹی کارکنوں کی فہرستیں تیار کر تے انہیں حتمی شکل دے دی ہے ، ذرائع کے مطابق تیار شدہ لسٹوں میں شامل افراد کی گرفتاری کا فیصلہ آنے والے سیاسی حالا ت کو دیکھنے کے بعد کیا جائیگا ، اس بارے وفاقی وزارت داخلہ نے پانچوں صوبائی محکمہ جا ت کو ہدایا ت جاری کردی ہیں۔

اقدامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -