بڑی گرفتاریاں ‘ رحیمیار خان میں سکیورٹی ہائی  الرٹ ‘ اہم مقامات پر بھاری پولیس نفری تعینات

بڑی گرفتاریاں ‘ رحیمیار خان میں سکیورٹی ہائی  الرٹ ‘ اہم مقامات پر بھاری ...

  

رحےم یارخان(بیورو رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے باعث ملک بھر کی طرح رحیم یارخان میں بھی سکیورٹی مزید سخت کر(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

دیا گیا مین شاہراﺅں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔دوسری جانب پولیس افسران کا شہر کا دورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس جوانوں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس حوالے سے پولیس کے اعلیٰ افسران نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے پولیس ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری پرامن رہتے ہوئے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ کسی قسم کی کوئی ہنگامی آرائی نہ ہو اور امن وامان کی صورتحال برقرار رہ سکے۔

گرفتاریاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -