ملتان میں جنوبی پنجاب بارزکا اجلاس ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مکمل یکجہتی کا اعلان

ملتان میں جنوبی پنجاب بارزکا اجلاس ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مکمل یکجہتی کا ...

  

ملتان(خبرنگار خصوصی) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب بارز کا اجلاس زیر صدارت ملک حیدر عثمان اعوان منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان اور جنوبی پنجاب کی تحصیل و ضلعی بارز بلو چستان بار ایسوسی ایشن کیساتھ مکمل (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ صدر بار اس سلسلہ میں بلوچستان بار کو اپنے اس فیصلہ سے آگاہ بھی کریں گے اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہر گز نا انصافی نہ ہونے دیں گے۔ اجلاس میں جڑانوالہ بار ممبر عمران منج ایڈووکیٹ کو فیصل آباد کی دہشت گردی عدالت سے دی گئی سزا کیخلاف مکمل یکجہتی کا بھی اظہار کیا اور سزا کیخلاف آج ہائیکورٹ بار ملتان اور جنوبی پنجاب میں تمام ڈسٹرکٹ و ضلعی بارز نے مکمل ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایک کمیشن مقرر کریں جس میں ہائیکورٹ کے جج کے علاوہ صوبہ کے چاروں ہائیکورٹ صدور ممبرز ہوں جو جڑانوالہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کریں۔ اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ میں عمران منج کی اپیل پر مثبت فیصلہ آنے کی صورت میں پاکستان بار کونسل کے فیصلہ کی تائید کی جائے گی۔ ملتان ہائیکورٹ بار کا وفد 14جون کو سپریم کورٹ بار کی دعوت پر اسلام آباد جائے گا۔ اجلاس میں صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان محمد ناظم خان، نائب صدر ہائیکورٹ بار ساجد ایزدی سنپال، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار افضل بشیر انصاری، فنانس سیکرٹری حق نواز کنہوں، لائبریری سیکرٹری کشمیرا نیاز اعوان، ممبران ایگزیکٹو ہائیکورٹ بار ملتان حاجی دلبر خان، مہر غلام شبیر، ولایت علی خان، سجاد بھٹہ، شمس الحق، طوبیٰ احمد، رانا علی عمران، ملک مسرور حیدر، سجاد میتلا، مظفر عظیم، چوہدری خلیل، عمیر رزاق بھٹی، راشد قریشی، سعود خان، کراچی بار کے جنرل سیکرٹری عامر سلیم، شجاع آباد سے جلال پور سے اسلم خان بلوچ، ڈی جی خان سے یاسر خان کھوسہ، راجن پور سے سید سخاوت شاہ، مظفر گڑھ سے مہر محمد اعجاز، جتوئی سے سردار سعید احمد، کوٹ ادو سے ملک احسن فاروق، چوبارہ سے سردار غلام عباس، کروڑ لال عیسن سے ملک صدیق اکبر، خانیوال سے اظہر عباس، جہانیاں سے ملک عمر حیات، میلسی سے ملک اختر حسین، جام محمد مدنی، طیب کلیم، چوہدری عباد اللہ، ظفر اقبال انصاری، زاہد خان چانڈیہ، یونس بھٹی، چوہدری محمد ہارون، چوہدری سلمان، چوہدری حسن شہزاد اور محمد اکرم خواجہ نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -