لنگرسرائے میں سود خوروں کی موجیں‘ متعدد خاندان جمع پونجی سے محروم

لنگرسرائے میں سود خوروں کی موجیں‘ متعدد خاندان جمع پونجی سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لنگر سرائے( نمائندہ پاکستان)مظفر گڑھ کے علاقہ لنگر سرائے،بستی جمیل آباد کے سود خور عناصر نے علاقے کے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی متعدد خاندان اپنی زندگی کی آخری جمع پونجی سے بھی محروم ہو گئے زرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقہ لنگر سرائے بستی جمیل آباد کے رہائشیوں نے سود خوروں (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )


تیمور ولد طفیل، اشفاق ولد رانا اسحاق، یاسر عرف ٹونگانے بستی کے متعدد لوگوں کو سود پر موبائل فون نقدی اور دیگر سامان مجبوری کی بنا پر سود پر دیا مقررہ وقت پر رقم نہ دینے پر سود خوروں نے بستی کے لوگوں کا جینا حرام کردیا۔10ہزار روپے کے بدلے 50،50ہزار روپے لوگوں سے وصولی کے بعد بھی زلیل کیا جاتاہے ۔ اہل علاقہ نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے مطالبہ کیا ہے سود خور عناصر کی غنڈا گردی اور بلیک میلنگ سے متاثرہ لوگوں اور اہل علاقہ کو سود خوروں سے نجات دلائی جائے۔
سود خور