رحیمیار خان ‘ سالی کو گھر میں پناہ دینے پر ملزم کی فائرنگ سے ہم زلف قتل
رحےم یارخان(بیورو رپورٹ) گھریلوناچاقی پر روٹھ کر آنیوالی سالی کوگھر میں پناہ دینے کی رنجش پر ملزم نے بھائیوں کی مدد سے دن دہاڑے ہم زلف کو پسٹل کا فائر مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق شکر گڑھ ضلع وہاڑی کارہائشی36سالہ محمد رمضان جو کہ رحمن کالونی تھلی چوک اپنی سسرالیوں کوملنے آیا ہوا اپنی بیوی کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال سے دوا لیکر گھر جارہاتھا کہ اسی دوران اس کے ہم زلف ملزم محمد اویس نے بھائیوں محمدوقاص ، محمد وقار(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
اور دو نامعلوم کی مدد سے پسٹل سے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے کے باعث محمد رمضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا۔ملزمان فرار، اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول محمد رمضان کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد اویس کی بیوی سعدیہ بی بی سے جھگڑا ہوجانے پر وہ اپنے بہنوئی محمد رمضان کے ہاں رہائش پذیر تھی جس کاملزم کورنج تھا۔ موقع پاکر ملزم محمد اویس نے اپنے ہم زلف محمدرمضان کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن اور تھانہ سٹی بی ڈویژن نے موقع پر واردات پر پہنچ کر کئی گھنٹوں تک حدود کاتعین کرتے رہے۔
ہم زلف قتل