تھل ایکسپریس کو حادثہ‘ متاثرہ ٹریک 21 گھنٹے بعد بحال‘ ٹرینوں کی آمدو رفت شروع

تھل ایکسپریس کو حادثہ‘ متاثرہ ٹریک 21 گھنٹے بعد بحال‘ ٹرینوں کی آمدو رفت شروع

  

ملتان (سٹی رپورٹر) تھل ایکسپریس حادثہ کے بعد کلورکوٹ، شاہ رکن عالم کے درمیان متاثرہ ٹریک 21 گھنٹے بعد دن 11 بجے بحال کر دیا گیا ہے۔ جس پر ٹرینوں کی آمدورفت پھر سے شروع ہوگئی ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی انکوائری میں ثابت ہو گیا ہے کہ جس تھل ایکسپریس(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کی بوگیاں پٹڑی سے اتریں وہاں ٹریک کے اندر اور باہر پتھر نہیں تھے بلکہ پورا ٹریک ریت سے بھرا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ ریلوے سیکشن ڈویژنل انجینئر تھری محمد شعیب کا ہے جنہوں نے آج تک اس سیکشن پر انسپکشن نہ کی اور نہ ہی انہوں نے ٹریک کی دیکھ بھال اور مرمت کے لئے کسی بھی قسم کے اقدامات کئے جن کی اسی غفلت کے نتیجے میں اس سیکشن میں رواں ماہ دوسرا حادثہ ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی ای این تھری کے خلاف کارروائی متوقع ہے۔

ٹرین حادثہَ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -