گرفتاریاں‘ ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانا پڑیگا‘ اجمل قادری

  گرفتاریاں‘ ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانا پڑیگا‘ اجمل قادری

  

ملتان (سٹی رپورٹر) جمیعت علماء اسلام (ایم) کے سربراہ مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن شہباز شریف کی صفائی اور زرداری کی پاکبازی کی بجائے قومی سیاست میں اپنا کردار اداکریں کیونکہ وہ بڑے باپ کے بڑے بیٹے ہیں جمعیت علما ء اسلام کے زیراہتمام 3 جولائی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

بروز بدھ کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس ہو گی جس میں تمام سیاسی جماعتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے گااس وقت مسائل کا بہتر حل قومی حکومت کا قیام ہے لیکن آئندہ انتخابات کے لئے مناسب وقت دیا جائے چہرے بدلنے سے نہیں نظام بدلنے سے مسائل حل ہوں گے مشکل ترین حالات میں موجودہ حکومت نے بہترین بجٹ دیا اگر عمران خان کی قیادت نہ ہو تی تو ملک کب کا دیوالیہ ہو چکا ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں کیامولانا محمد اجمل قادری نے مزید کہا کہ سابق صدر زرداری کی گرفتاری کے بعد حمزہ شہباز کو نیب کی جانب سے حراست میں لینے کے عمل کو سیاست کی تقدیر بدلنے کا عمل کہا جاسکتا ہے ظالم کو کیفر کردار تک پہنچانا پڑے گا عید کے بعد نیب نے کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف تحریک چلائی تاہم نیب کا پلڑا دونوں طرف سے بھاری ہے ممکن ہے کہ کل بلاول کو بھی پا بند سلاسل کیا جاسکتا ہے جنہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ایسے حالات میں عدالت عظمی کے کردار کو بھی سراہتے ہیں اقتصادی بحران کا شکار ہیں قوم کو آئی ایم ایف سے نکالنے کے لئے یقینا اہم اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو مزید ظلم برداشت نہ کرنا پڑے قوم کو جس دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے دو سال تک زکواۃ گن گن کر ادا کی جائے تو قرض اتر جائے گا تاکہ ہمارا قومی بوجھ جو کہ ساڑھے چھ ہزار ارب کا ہو گیا ہے تاکہ اس سے نجات حاصل ہو سکے نہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ڈاکہ زنی کی 18ویں ترمیم کو انجام تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے 18ویں ترمیم ختم کرکے 73کے آئین کو حقیقی معنوں میں بحال کیاجاسکتا ہے۔

اجمل قادری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -