احتساب‘ حکومت لٹیروں سے پائی پائی وصول کریگی‘ جاوید اقبال وڑائچ

احتساب‘ حکومت لٹیروں سے پائی پائی وصول کریگی‘ جاوید اقبال وڑائچ

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ احتساب کے خوف سے اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں لیکن انہیں ملک کی لوٹی رقم واپس کرناہوگی‘ کرپشن نے اداروں کوکمزوراورملک کی جڑیں کھوکھلی کیں لیکن پاکستان تحریک انصاف (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

لٹیروں سے ایک ایک پائی وصول کرے گی۔چک 111پی دھکاکالونی میں جاری بجلی کے ترقیاتی منصوبوں اورٹرانسفارمرزکی اپ گریڈیشن کاجائزہ لیتے ہوئے شرکا ء سے گفتگوکے دوران انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی بہتری اورتعمیروترقی کے لیے حکومت بھرپورکوشاں ہے‘ عوام کوحقوق کی فراہمی کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے فوری بنیادوں پرپایہ تکمیل کوپہنچائیں گے تاکہ اس کے ثمرات سے عوام مستفیدہوں‘ شدیدگرمی کے باوجودبجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی حکومت کی کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے‘ اس موقع پرچوہدری افتخاروڑائچ‘ حمزہ اسجد‘ ندیم گلزارکھوکھر‘ ظفراقبال‘ ایکسیئن واپڈاعاصم رشیدسمیت عمائدین علاقہ کی بڑی تعدادموجودتھی۔

جاوید اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -