پروفیسر کے عہدے پر تقرری کالعدم‘ ڈاکٹر مقرب کا اپیل کرنیکا فیصلہ

پروفیسر کے عہدے پر تقرری کالعدم‘ ڈاکٹر مقرب کا اپیل کرنیکا فیصلہ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبہ پنجاب کی اہم ترین شخصیت کی قریبی عزیزہ کے کہنے پر بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈاکٹر مقرب کی پروفیسر کے عہدے پر تقرری کالعدم قرار دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈاکٹر مقرب اکبرنے پروفیسر کے عہدے پر تقرری کالعدم قرار دئیے جانے پر چانسلر(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

گورنر پنجاب کے پاس اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چانسلر /گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کی پروفیسر کے عہدے پر تقرری کالعدم قرار دے دی جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی ڈاکٹر مقرب اکبر کی تقرری کو کالعدم دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے جامعہ زکریا کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد بخاری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر انٹرنیشنل ریلیشنز ڈاکٹر مقرب اکبر کی پروفیسر کے عہدے پر ترقی کالعدم قراردے دی ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا کہ یونیورسٹی سکروٹنی کمیٹی اور سلیکشن بورڈ نے عجلت سے کام لیا اور میرٹ کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔اس لئے پروفیسر آف انٹر نیشنل ریلیشنز کے آسامی کے لئے دوبارہ سکروٹنی کمیٹی اور سلیکشن بورڈ کروایا جائے اور میرٹ کے مطابق پروفیسر آف انٹرنیشنل ریلیشنز تعینات کیا جائے۔ ڈاکٹر مقرب اکبر کا کہنا ہے کہ چانسلر /گورنر پنجاب کے پاس اصل ایشو اٹھائے ہی نہیں گئے۔ وہ اس سلسلے میں چانسلر /گورنر پنجاب کے پاس اپیل کریں گے اور انصاف حاصل کریں گے۔

ڈاکٹر مقرب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -