بابا گرونانک یونیورسٹی کیلئے حکومتی اقدامات کو تیز کیا جائیگا ،چودھری سرور

بابا گرونانک یونیورسٹی کیلئے حکومتی اقدامات کو تیز کیا جائیگا ،چودھری سرور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )بابا گرونانک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز میں بیرون ملک سے سکھ سکالرز کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ ۔مذہبی سیاحت اور قومی ورثہ کے فروغ کیلئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی سر براہی میں قا ئم کمیٹی نے کر تار پور راہداری منصوبے کیلئے حاصل کی گئی اراضی کے مالکان کو (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

بقایا جات کی ادائیگی فوری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ۔کر تار پور راہداری منصوبے اور دربار ر بابا گرونانک ماسٹر پلان کیلئے جاری کاموںکی رفتار پر بھی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مکمل اعتماد کااظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گور نر ہاﺅس لاہور میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کی جبکہ چیف سیکرٹر ی پنجاب یوسف نسیم کھوکھر ،چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈامیر احمر،سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار گھمن ،سیکرٹری ٹوسی ایم پنجاب ڈاکٹر محمد شعیب اکبرسمیت متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر گفتگوکرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بابا گرونانک یونیورسٹی کیلئے حکومتی اقدامات کو تیز کیا جائیگا اور دنیا بھر سے جو بھی سکھ سکالر ز اور دیگر لوگ اس بارے میں حکومت سے تعاون کرنا چاہتے ہیں انکو حکومت بھرپورخوش آمدید کہیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان بھی بہت جلد سیاحت کے حوالے سے اپنا مقام حاصل کر یگا۔

 گورنر پنجاب 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -