پاور کمپنیوں کو گرمیوں میں فل لوڈ ٹیسٹ کرنیکا حکم ‘ 17 جون سے آپریشن شروع

پاور کمپنیوں کو گرمیوں میں فل لوڈ ٹیسٹ کرنیکا حکم ‘ 17 جون سے آپریشن شروع

  

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) عمرایوب خان نے پیپکو‘ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور این ٹی ڈی سی کو بجلی کی جنریشن‘ ٹرانسمیشن اور تقسیم کاری نظام کا پیک گرمیوں میں فل لوڈ ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کا مقصد پورے نظام کی استعداد اور ان میں موجود تکنیکی رکاوٹوں کی نشاندہی اور ان کے خاتمے کیلئے مربوط پلان بنانا ہے۔ پیک گرمیوں(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

 کا فل لوڈ ٹیسٹ 17جون (سوموار) سے شروع کیا جارہا ہے۔ منگل کے روز وفاقی وزیر برائے پاور عمرایوب خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ احکامات جاری کئے گئے ۔ اجلاس میں ایم ڈی پیپکو‘ ایم ڈی این ٹی ڈی سی‘ متعلقہ ڈسکوز کے سی ای اوز اور پاور ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس طرح کے فل لوڈ ٹیسٹ سسٹم کی جانچ کیلئے انتہائی اہم ہوتا ہے۔ اس طرح کے ٹیسٹ سے سسٹم کے اندر مختلف تکنیکی پیرا میٹرز کی نشاندہی ہوتی ہے اور مستقبل میں کی جانے والی پلاننگ اس کو مدنظررکھ کر کی جاتی ہے۔ مذکورہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر مہینے این ٹی ڈی سی اور تمام ڈسکوز کی ایک مربوط اور مخلوط میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں تمام تکنیکی اور انتظامی امور پر فیصلہ سازی ہوگی۔ ایسی میٹنگ میں ان تمام اداروں کی کارکردگی کی بھی جانچ کی جائے گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاور ڈویژن ان اداروں کے معاملات کو وفاق اور صوبائی حکومتوں سے ترجیحی بنیاد پر اٹھائے گی تاکہ ان کے مختلف پراجیکٹ بروقت مکمل ہوسکیں۔

لوڈ ٹیسٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -