خانپور‘ دو بچے قتل ‘ لاشیں برآمد ‘ والد ملوث ‘ تحقیقات شروع

خانپور‘ دو بچے قتل ‘ لاشیں برآمد ‘ والد ملوث ‘ تحقیقات شروع

  

 خان پور ( نمائندہ پاکستان )نواحی بستی ٹھل لعلو والا میں ایک شخص محمد خان اپنے دومعصوم بچوں کو قتل کر کے فرار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لعلو والا کے نزدیک واقع اینٹوں کے بھٹہ کے قریب بچے کھیل رہے تھے ۔ تو انہیں مٹی میں سے خون رستا محسوس ہوا ۔ انہوں نے شور مچایا لوگ جمع ہوئے تو انہوں نے1122اور پولیس کو اطلاع دی جگہ کھودی گئی تو 2بچوں سلمان عمر 8سال ،سلطان عمر 7سال کی لاشیں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

برآمد ہوئی جن کو ان کی ماں نے شناخت کیا ۔ ایس ایچ او صدر جام منظور احمد چوہان نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے جبکہ 1122ریسکیونے نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا یا تفتیش جاری ہے ۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -