پاکستان کی ترقی ‘ خوشحالی کیلئے بجٹ  اہم سنگ میل ثابت ہوگا ‘ جہانگیر ترین

 پاکستان کی ترقی ‘ خوشحالی کیلئے بجٹ  اہم سنگ میل ثابت ہوگا ‘ جہانگیر ترین

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے وفاقی بجٹ کو متوازن اور عوام دوست قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

متوازن،حقیقت پسندانہ اور مراعات و سہولیات کا حامل ہے۔موجودہ حالات میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے یہ بجٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث حکومت کو اس وقت معاشی چیلنجز کا سامناہے۔ اس تناظر میں وزیر اعظم کی ہدایت پر بہترین بجٹ پیش کیاگیاہے۔ انشاء اللہ ایک سال کے اندر مشکل معاشی صورت حال سے نکل کر ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ بجٹ میں زیادہ تر بوجھ صاحب استطاعت لوگوں پر ڈالا گیاہے غریب عوام کو تحفظ اور ریلیف دینے کے لئے سبسڈی دی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے احساس پروگرام اور صحت انصاف کارڈ کی رقم میں اضافہ کیاگیاہے۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کی تنخواہوں میں 10فیصد کمی کی گئی ہے۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ بجٹ میں عوامی خدمت کو مدنظر رکھا گیاہے۔پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا اور عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔علاوہ ازیں جہانگیر ترین سے انکی اسلام آباد رہائش گاہ پر راجن پور سے ایم این اے سردار نصراللہ دریشک، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو،چنیوٹ سے ایم پی اے تیمور لالی،بہاولپور سے رہنما پی ٹی آئی ملک اصغر جوئیہ،کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین اور گوجرانوالہ سے سابق ایم این اے میاں طارق محمود نے ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جہانگیرترین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -